بلاول بھٹو زرداری نوازشریف سے ملاقات کے لئے لندن روانہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لندن روانہ ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لندن میں قائدنو ن لیگ اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نواز شریف سے ملاقات کے دوران اختلافی معاملات پر بھی بات چیت کریں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حلف اٹھائے بغیر لندن روانہ ہوئے ہیں اور وطن واپسی پر وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزارتِ خارجہ کے معاملے پر ن لیگ سے کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے ۔ اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اے این پی، بی این پی اور محسن داوڑ کو وزارت ملنے کے بعد حلف اٹھانا چاہتے ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری اتحادی حکومت کے قیام پر نواز شریف کو مبارک باد دینے جا رہے ہیں۔گزشتہ روز پیپلزپارٹی نے نوازشریف سے ملاقات کیلئے وفد تشکیل دیا تھا جس میں خورشیدشاہ، نویدقمر، شیری رحمان اورر قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔