وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا معیشت،تجارت اور بجٹ خسارے پر ٹوئٹ
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان کی موجودہ معیشت،تجارت اور بجٹ خسارہ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ کا سب سے زیادہ بجٹ خسارہ اور سب سے زیادہ تجارتی خسارہ ، بلند ترین مہنگائی ، گندم اور چینی جو ہم برآمد کرتے تھے درآمد کرنے پر مجبور ، روپے کی قیمت میں تاریخی کمی، زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ کمی اور اسد عمر صاحب کہہ رہے ہیں کہ معیشت اچھی ہے؟ غلط بیانی کی بھی حد ہوتی ہے