برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی وزیراعظم کی ملاقات ہوئی ہے جس دوران کرسچن ٹرنر نے شہباز شریف کو وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔ ملاقات کے دوران کرسچن ٹرنر نے برطانوی حکومت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا جبکہ نیک خواہشات پر شہباز شریف نے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کا شکریہ ادا کیا ہے۔ملاقات میں وزیراعظم نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کے فروغ کے لیے کیے گئے کام کو سراہا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جو تاریخی روابط اور وسیع تر مسائل پر متضاد مفادات پر مبنی ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔