امپورٹڈ حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے، عام انتخابات کا اعلان کیا جائے: عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غیرفطری امپورٹڈ حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے، ملک میں بلاتاخیر عام انتخابات کے انعقاد کے اعلان کیا جائے۔سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں مینارِپاکستان پرکل کے اجتماعِ عام کی تیاریوں سےمتعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصاًحکومت کی تشکیل اور ڈھانچے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق غیریقینی صورتحال، امپورٹڈحکومت کے ملکی معیشت پرتباہ کن اثرات پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا گیا کہ ملک میں بلاتاخیر عام انتخابات کے انعقاد کے اعلان کیا جائے۔اس موقع پر خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ غیرفطری امپورٹڈ حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے، جمہوریت کا چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، پاکستان اپنی تاریخ کے اہم ترین دور اور مقام پر کھڑا ہے۔