ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف کے خلاف نومبر 2014 سے زیر سماعت ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف پی ٹی آئی نے انٹراکورٹ اپیل دائر کرتے ہوئے بعض عدالتی آبزرویشنز کو فیصلے سے حذف کرنے کی استدعا کی ہے۔