قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری کردیا گیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کے مطابق پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین دو طرفہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز اگست میں روٹرڈم میں کھیلی جائے گی۔ سیریز میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 16، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ سیریز جولائی 2020 میں کھیلی جانی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث سیریز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی ، تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔