بینظیر بھٹوکیس، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سات ملزمان پر فرد جرم ستائیس اگست کو عائد کرےگی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر تین کے جج شاہد رفیق نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت ایف آئی اے نے سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد کی تفصیل فراہم کرنے کے لئے مزید مہلت مانگی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت نے مقدمے کے سات ملزمان کے وکلاء کو گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم کرتے ہوئے کیس کی سماعت ستائیس اگست تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ ضمانت پررہا دو پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد بھی سماعت کے دوران عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سکیورٹی وجوہات کی بناء پراڈیالہ جیل سے پانچ ملزمان اعتزاز شاہ، رفاقت حسنین گل ، عبد الرشید اور شیر زمان کو پیش نہیں کیا گیا۔