انٹرنیشنل کوکٹ کونسل نے محمد آصف اور سلمان بٹ پر عائد پابندی یکم ستمبر سے ہٹانے کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی کے مطابق سپاٹ فکسنگ میں ملوث محمد آصف اور سلمان بٹ پر عائد کی جانے والی پابندیاں یکم ستمبر کی رات بارہ بجے کے بعد سے ختم ہوجائیں گی اور وہ اس کے بعد سے ڈومیسٹک اور بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوجائیں گے۔ اسی طرح محمد آصف اور سلمان بٹ کے ساتھ ساتھ محمد عامر بھی دو ستمبر سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوجائیں گے۔ آئی سی سی کے مطابق سپاٹ فکسنگ ثابت ہونے پر محمد عامر پر پانچ سال، محمد آصف پر سات سال جبکہ سلمان بٹ پر دس سال کی پابندی عائد کی گئی۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ محمد آصف اور سلمان بٹ کی سزائیں کم کرکے پانچ پانچ سال کردی گئیں جس کے بعد تینوں پاکستانی کھلاڑی دو ستمبر سے بین الاقوامی کرکٹ میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔ انٹرنیشنل کوکٹ کونسل نے اپنے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ آئی سی سی آئندہ اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔