نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے کشمیری رہنماؤں کو دعوت پر بھارتی میڈیا تلملا اٹھا
خطے میں امن بھارتی میڈیا کو بھی ایک آنکھ نہیں بھاتا۔ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کی 23 اگست کو ملاقات ہو رہی ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے حسب روایت حریت رہنماؤں کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی دعوت دی جس پر بھارتی میڈیا دیوانہ ہو چلا ہے حریت رہنماء میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا مسئلہ کشمیر پر سیاست نہ کرے۔ سرتاج عزیز بھارتی ہم منصب اجیت ڈوول سے ملاقات کریں گے جس میں بھارت کی جانب سے گرداس پور حملہ، داؤد ابراہیم، عثمان کے اعترافی بیان، ممبئی حملے بلوچستان میں بھارتی مداخلت، عثمان سے لاتعلقی اور سمجھوتہ ایکسپریس کے مرکزی ملزم سیم آنند کی رہائی پر بات کریں گے۔