پولیس کی سنگدلی , 25 سالہ فاخرہ بی بی اجتماعی زیادتی کے بعد انصاف کی خاطر در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور
قصور کے نواحی گاؤں کی رہائشی پچیس سالہ فاخرہ بی بی اجتماعی زیادتی کے بعد اپنی فریاد لیے لاہور کے تھانوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہو گئی،متاثرہ خاتون کے ساتھ درندگی کا واقعہ بدھ کی دوپہر پیش آیا جب وہ اپنے کم سن بچے کے ساتھ اٹاری دربار پر حاضری دینے کے لیے آئیں،ملزمان اغواکرکے نا معلوم مقام پر لے گئے اور مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ فاخرہ بی بی نے بتایا کہ ملزمان زیادتی کےبعد دھرمپورہ کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے،تھانہ مصطفی آباد اور تھانہ ریس کورس کے اہلکاروں نے واقعہ اپنے تھانوں کی حدود میں نہ ہونے کا عذر پیش کرکے مقدمہ درج کرنے سےانکارکردیا متاثرہ خاتون نے پولیس کی بے حسی اور سنگدلی پر وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کی درخواست کی ہے۔