افغان دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے نصب کیا گیا بم پھٹنے سے افغان نیشنل آرمی کا ایک اہلکار ہلاک اور8زخمی ہو گئے
کابل کے علاقے قلعہ زمان میں افغان نیشنل آرمی کی گاڑی سڑک کنارے بم سے ٹکرا گئی،دھماکے میں ایک فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ،،زخمیوں کو فوری طور پر کابل کے مرکزی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ، افغان میڈیا کے مطابق صوبنہ قندوز کے ضلع خان آباد پر طالبان نے قبضہ کر لیا ہے،خان آباد جغرافیائی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل شہر ہے اور اسے قندوز کا گیٹ وے بھی کہا جاتا، خان آباد پر قبضے کے بعد طالبان نے مرکزی شاہراہ بند کر دی ہے جس سے قندوز کا شمال مشرقی صوبے تخار سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے طالبان نے قندوز پر گزشتہ برس بھی قبضہ کیا تھا جسے امریکی اتحادی فوجوں نے چھڑا لیا تھا