سچے واقعے پر بنائی گئی فلم "سَلی" کا دوسرا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم آئندہ ماہ سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
ہدایت کار کلائنٹ ایسٹ وڈ کی اس فلم کی کہانی دوہزار نو میں پیش آنے والی ایک واقعہ پر مبنی ہے، امریکی مسافر طیارے کے انجن پرواز کے فوری بعد بند ہو جاتے ہیں، تاہم پائلٹ طیارے کو دریا میں اتار کر تمام مسافروں کی جان بچا لیتا ہے۔بہادری دکھانے کے باجود اس پائلٹ کو ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے تحقیقات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، فلم میں معروف اداکار ٹوم ہینکس، آنا گن، لاؤرا لینی اور ایرون ایکہارٹ اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
سچے واقعے پر مبنی تھرل سے بھرپور فلم " سَلی" آئندہ ماہ نو ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔