سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس چودہ میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ شروع ہوگئی۔

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس چودہ میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ ایک لاکھ پینتالیس ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر ہے ہیں۔ حلقے میں ایک سو تریسٹھ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ تریسٹھ پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور ایک سو پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
پولنگ کے دوران سیکیورٹی کے سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر پولیس کے ساتھ رینجرز بھی تعینات ہے۔ ن لیگ کےاسلم ابڑو،جے یوآئی ف کے ڈاکٹرعبدالغنی انصاری پی پی کے میراورنگزیب خان پہنوراورتحریک انصاف کے میرراجہ خان جکھرانی مد مقابل ہیں۔ واضح رہے کہ پی ایس چودہ کی نشست سردار محمد مقیم خان کھوسو کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔