کراچی کےعلاقے پختون آباد میں واقع گورنمنٹ بوائز اسکول محکمہ تعلیم سندھ کی عدم توجہی کا شکار ہے
شہر قائد میں صوبائی وزیر تعلیم کے تعلیمی اداروں کے دورے نمود ونمائش تک محدود ہیں،کئی اسکولز انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث تباہ اور کئی تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں،بنارس ون پختون آباد میں واقع گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کی عمارت بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے ، اس کی خستہ حالی کیخلاف علاقہ مکینوں اور بچوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا بچوں کے محکمہ تعلیم کیخلاف نعرے بازی علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ یہ اسکول دو ہزار سات میں تعمیر کیا گیا تھا ،اساتذہ اور اسٹاف ممبرز یہاں آنے کی زحمت نہیں کرتے جس کی وجہ سے بچے پرائیویٹ اسکولز کی مہنگی تعلیم پر مجبور ہیں،بچوں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسکولوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور قوم کے معماروں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں اسکول کی کھنڈر نما عمارت میں وقت نیوز کی ٹیم پہنچنی تو وہاں چند افراد نشہ کرنے میں مشغول تھے جو کیمرا دیکھ کر بھاگ گئے،