آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا
اسلام آباد میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کاکشمیرپررابطہ گروپ موثر کردار ادا کر رہا ہے، اوآئی سی پاکستان کےکشمیرپرموقف کی حمایت کرتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ40روزمیں 80 سے زائد کشمیریوں کوشہیدکردیاگیا،،، مقبوضہ کشمیرمیں ماورائےعدالت قتل قابل تشویش ہے،،، پاکستان نے مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پر اٹھایا،،، خطےمیں امن کیلئےمسئلہ کشمیرکاحل کشمیریوں کی خواہشات کےمطابق ضروری ہے، کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملنا چاہئے،،، خطےمیں امن کےلیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے،،، اس موقع پر سیکریٹری جنرل او آئی سی عیادامین مدنی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کےحوالےسےبیانات کافی نہیں، اس مسئلےکاحل اقوام متحدہ کی قراردادوں کےتحت نکلناچاہئے، ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں صورتحال دن بدن بگڑ رہی ہے، بدقسمتی سےبھارتی مظالم کیخلاف بہت کم آوازیں سامنےآئی ہیں، عالمی برادری کو اس حوالے سے آواز اٹھانی چاہئے، پاکستان اوآئی سی میں اہم کرداراداکررہاہے، مسئلہ کشمیر کےحل کےلیےپاکستان کی حمایت کریں گے۔۔۔