چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ناراض پارٹی اراکین کو ملاقات کے لیے آج بنی گالا بلا لیا
عمران خان نے گزشتہ روز ناراض پارٹی اراکین سے رابطہ کرکے انہیں بنی گالا میں ملاقات کے لیے بلایا تھا۔ ذرائع کے مطابق
عمران خان سے ناراض اراکین آج چار بجے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں ناراض اراکین عمران خان کو اپنے تخفظات سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ناراض اراکین میں داوڑ کنڈی، کرنل ریٹائرڈ امیراللہ مروت، جنید اکبر، یاسین خلیل اور ساجد نواز سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔ واضع رہے کہ عمران خان نے ناراض پارٹی اراکین کو میڈیا پر کسی بھی قسم کی بیان بازی سے باز رہنے کی ہدایات جاری کیں تھیں۔