اینی میٹڈ ایکشن فلم"سٹارشپ ٹروپرز ٹریٹر آف مارس"ریلیز کے لیے تیار-

ہدایتکار شنجی آراماکی اور ماسارو مٹسوموٹو کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی مریخ پر واقع سیٹلائٹ سٹیشن پر تعینات جنگجو سے متعلق ہے ، جسے سیٹلائٹ سٹیشن پر حملہ ور مخلوق سے نمٹنے کا ٹاسک سونپا جاتا ہےسائنسن فکشن فلم کے کرداروں کے ڈائیلاگ معروف اداکار کیسپر وین ڈین، ڈینا میئر اور ڈی رے ڈیوس کی آوازوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ایکشن کے مناظر سے بھرپور فلم"سٹارشپ ٹروپرز ٹریٹر آف مارس"کل امریکی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔