خیبرپختونخوا میں ڈینگی بخار خطرناک صورت اختیار کرگیا،

حکمہ صحت کے مطابق گزشتہ ماہ پانچ ہزار اٹھہتر مریضوں کی سکریننگ ہوئی،،، ڈینگی وائرس کے شبے میں آٹھ سو باسٹھ مریض لائے گئے،،، خیبرٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی کے مزید پچتہر مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی،،، محکمہ صحت کے مطابق شہر کے مختلف ہسپتالوں میں ایک سو باسٹھ مریض زیر علاج ہیں،،، خیبرٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی کے ایک سو بیالیس، لیڈی ریڈنگ میں چھ جبکہ حیات میڈیکل کمپلیکس میں چودہ مریض زیر علاج ہیں۔۔پشاور شہر کے علاقوں تہکال، پشتخرہ، سفیدی ڈھیری، ورسک روڈ، سرکی ، وزیر باغ ،زرگر آباد، کاکشال،بشیر آباد،نوتھیہ قدیم اور اچینی پایاں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔۔۔ صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،،، پنجاب حکومت کی محکمہ صحت کی ٹیم بھی پشاور پہنچ چکی ہے،،، ڈینگی وباء پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،،، تمام ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے مریضوں کامفت ٹیسٹ اورعلاج کیاجارہا ہے۔