ٹینس کے کھیل میں ہر پیر کے روز مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ جاری کی جاتی ہے

پیر اکیس اگست کو جاری ہونے والی مردوں کی عالمی درجہ بندی میں یقینی طور پر رافائل ندال کو عالمی نمبر ایک کا ٹائٹل مل جائے گا۔ انہیں نمبر ایک ہونے کا اعزاز تین برس بعد حاصل ہوگا۔ رافیل نڈال کو پندرہ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔واں برس دسویں مرتبہ فرنچ اوپن جیتنے میں بھی کامیاب رہے تھے۔ ندال دوہزارچودہ میں گھٹنے کی انجری کی وجہ سے کھیل سے عارضی طور پر کنارہ کش ہو گئے تھے۔