سیمی فائنل میں انہوں نے سپین کے ڈیوڈ فیرر کو شکست دی۔

امریکا میں جاری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے نک گرگیوس کا مقابلہ سپین کے ڈیوڈ فیرر سے تھا جس میں دونوں کھلاڑیوں میں کانٹے کا مقابلہ ہوا تاہم آسٹریلوی کھلاڑی نے سپینش حریف کے خلاف پہلے سیٹ میں چھ سات سے کامیابی حاصل کی۔دوسرے سیٹ میں بھی دونوں کھلاڑیوں میں سخت مقابلہ ہوا لیکن آسٹریلوی ٹینس سٹار نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دوسرا سیٹ بھی اپنے نام کرلیانک کرگیوس نے ڈیوڈ فیرر کے خلاف سات چھ اور سات چھ سے کامابی حاصل کی۔ فائنل میں نک کرگیوس کا مقابلہ بلغاریہ کے گِرگور دی میتروو سے ہوگا۔ ادھر ویمنز ڈبل کا ٹائٹل سوئٹزر لینڈ کی مارٹینا ہنگس اور تائیوان کی چن ینگ کی جوڑی نے جیت لیا، فائنل میں عالمی نمبر دو جوڑی نے رومانیہ کی مونیکا نیکولس اور تائیوان کی ہسی سوئی کو شکست دی۔