راجن پور میں کچے کے علاقے سے ڈاکو سات پولیس اہلکاروں کو اغواء کر کے لے گئے،

پولیس اہلکار کشتی کے ذرئعے واپس آرہے تھے،،، اس دوران دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا،،، جس کے بعد ڈاکو سات پولیس اہلکاروں کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے،،، اغوا ہونے والے پولیس اہلکاروں میں لقمان،ذیشان،شاکر،صابر ،جمشید ،صفدراورمزمل شامل ہیں۔۔۔پولیس حکام کے مطابق اہلکاروں کی بازابی کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا،،، پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری کچے کے علاقے میں پہنچ گئی ہے،،، جہاں ڈاکؤوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے،، جب کہ کچے کے داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔،،، حکام کے مطابق پٹ گینگ کے سربراہ عطا اللہ پٹ نے اہلکاروں کو اغوا کیا۔۔۔کچے کے علاقے میں آئے روزڈاکؤوں اورپولیس کے درمیان مقابلے جاری رہتے ہیں،، گزشتہ سال پاک فوج کے گرینڈ آپریشن کے دوران ان ڈاکؤوں کے سرغنہ چھوٹوگینگ نے ہتھیار ڈال دیئے تھے تاہم اس کے ساتھی پھر سے علاقے میں سرگرم ہوگئے ہیں۔۔۔