شہر میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے زیر تعمیر سڑکوں مختلف انڈر پاسزاور فلائی اوورز کا معانہ کیا۔ ان کے ہمراہ وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو اور پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت بھی تھے۔وزیر اعلی نے منزل پمپ پر ٹھٹہ جانے والے روڈ کا معانہ کیا۔ وزیر اعلی نے ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ پر کام کی سست روی پر برہمی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کو شہر میں منصوبوں کی تکمیل کیلئے پیسےدے دیئے گئے ہیوزیر اعلی سند ھ کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں سے مکمل طور پر مطمئن نہیں ہوںچاہوں گا کہ کے ایم سی کاموں کے معیار پر توجہ دے ان کا مزید کہناتھا کہ شہر میں پولیس ٹارگٹ کلنگ پر افسوس ہے۔