انٹری ٹیسٹ میں پینسٹھ ہزار امیدواروں نے حصہ لیا

انٹری ٹیسٹ دینے والوں میں چوبیس ہزار طلبا جبکہ اکتالیس ہزار طالبات شامل تھیں۔ انٹری ٹیسٹ کیلئے صوبے بھر کے تیرہ شہروں میں اٹھائیس امتحانی سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ لاہور میں آٹھ امتحانی سینٹرز قائم کئے گئے جن میں انیس ہزار امیدواروں نے ٹیسٹ دیا۔ لاہور میں لارنس روڈ، ڈی پی ایس ماڈل ٹاون، لاہور کالج اور سائنس کالج میں امتحانی سینٹرز قائم کئے گئے تھے۔