تقریب میں مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شمع روشن کیں

لاہور میں مال روڈ پر واقع کیتھیڈرل چر چ میں ڈاکر رتھ فاو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب میں ڈین آف چرچ شاہد معراج بھی شریک ہوئے۔ انہوں نےڈاکٹر روتھ فاؤ کے لیے دعا کی اور انکی خدمات کو سراہا۔ شاہد معراج کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر روتھ فاو نے جرمنی چھوڑ کر پاکستان کو اپنا گھر بنایا۔ ان کی خدمات سے پاکستان جزام فری ملکوں کی فہرست میں شامل ہوا ۔ ڈاکٹر روتھ فاؤ نے انسانیت کی خدمت کی۔ ایسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیںمیموریل سروسز میں مسیحی برادری سمیت تمام طبقات نے شرکت کی اور شمع روشن کیں۔ شرکا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر روتھ فاو نے اپنی زندگی کے سنہرے دن جزام کے مریضوں کے لئے وقف کرکے قابل تقلید مثال قائم کی،،،،ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا