تخت رائیونڈ میں آپس میں لڑائی ہو رہی ہے

کاغان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہناتھا پی پی میثاق جمہوریت کےبنیادی اصولوں پر آج بھی قائم ہے اور اس سے پیچھے نہیں ہٹ رہی۔۔ تخت رائیونڈ میں آپس میں لڑائی ہو رہی ہے۔۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پورے ملک کو تسلیم کرنا چاہیے،حکومت کےرویے پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔نظام کو کوئی خطرہ نہیں نواز شریف کو خطرہ ہے۔عمران خان کے قول وفعل میں تضاد ہے جو سندھ کے عوام قبول نہیں کریں گے۔۔اس سےقبل کاغان میں جلسےسے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو آئین دیا جو آج بھی نافذ العمل ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس قوم کو ایٹم بم کا تحفہ دیا جس کی وجہ سے آج دشمن اس ملک کی جانب آنکھ اٹھا کردیکھنےکی ہمت نہیں کرتا۔روٹی،کپڑا اور مکان کا نعرہ نہیں لگایا بلکہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام بھی دیا۔جلسےکرتا رہا تو عمران خان رونا شروع کر دیں گے۔۔