آٹھ سے دس من وزنی بیلوں کو دیکھنے کیلئے بچوں کے ساتھ بڑوں بھی پہنچ گئے

عید قرباں قریب آتے ہی کراچی میں خوبصورت مویشیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، کراچی کے علاقے ناظم آباد گول مارکیٹ میں بادل اور دبنگ نامی بیل آگئے۔ جنہیں دیکھنے کیلئے بڑوں اور بچوں کی بڑی تعداد ناظم آباد میں موجود ہے ۔ بیلوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ انہیں بہت ناز و نخرے سے پالا ہے، مالکان کی جانب سے بیلوں کو خوب سجایا بھی گیا ہے دبنگ اور بادل کے بارے میں بچے انتہائی جزباتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ انہیں چارے کے ساتھ تازہ روٹی ، دودھ اور مکھن بھی کھلاتے ہیں۔ نازوں سے پالے جانور سے بچھڑنے کا دکھ تو ہوتا ہے لیکن اصل قربانی اسی کا نام ہے۔بادل اور دبنگ کے ساتھ بچوں کی خوشی دیدنی ہے، کوئی انہیں پیار کررہا ہے تو کوئی انکے ساتھ سیلفی لے رہا ہے۔