پسند کی شادی کرنے پر نوجوان کی نو سالہ بھانجی کو ونی کرنے کا حکم دے دیا

پنچایت نے پتھر کے دور کی یاد تازہ کردی،،، شاہ جمال کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے پر نوجوان کی نو سالہ بھانجی کو ونی کرنے کا حکم دے دیا،،،غریب چائے فروش نے پنچایت کا حکم ماننے سے انکار کیا تو سرپنچ ملک شفیع کے حکم پر مشتعل افراد نے غریب چائے فروش کے ہوٹل پر دھاوا بول دیا اور زبردستی تالہ بندی کردی،،، یہی نہیں غلام شبیر کے گھر کو بھی تالے لگانے کی کوشش کی گئی،،، تھانہ شاہ جماعت پولیس سٹیشن میں اکیاون افراد کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے،،، عدم تحفظ کا شکار خاندان نے اعلی حکام سے معاملے کا نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔