شریف خاندان کا کوئی فرد نیب آفس میں پیش نہ ہوا

نیب لاہور آفس میں ایک بار پھر بڑی پیشی کی اطلاعات گردش کرتی رہیں۔۔۔ ذرائع کے مطابق لندن فلیٹس کی تحقیقات کے لیے سابق وزیر اعظم نوازشریف ، حسین نواز ، حسن نواز ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو طلب کیا گیا تھا۔۔ اس مقصد کے لیے ڈائریکٹر جنرل نیب شہزاد سلیم کی سربراہی میں 6 رکنی ٹیم تحقیقات کیلئے لاہور نیب آفس میں موجود تھی۔۔ جبکہ سکیورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔۔ پولیس کے علاوہ رینجرز بھی سکیورٹی پر تعینات تھی۔۔ تاہم دن بھر انتظار کے باوجود شریف فیملی کا کوئی فرد نیب آفس میں پیش نہ ہوا۔۔ ترجمان شریف فیملی کی جانب سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے شریف فیملی کے کسی فرد کو طلب کرنے کا نوٹس موصول نہیں ہوا۔۔ دوسری جانب نیب کی جانب سے میڈیا کو باضابطہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔۔ ذرائع کے مطابق نیب طلبی کا ایک اور نوٹس جاری کرے گا۔۔ اس پر بھی کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دے گا۔۔ واضح رہے کہ نیب نے اٹھارہ اگست کو نواز شریف سمیت شریف فیملی کے افراد کو لاہور آفس میں تحقیقات کے لیے بلایا تھا۔۔ شریف فیملی کا کوئی فرد تحقیقات کے لیے پیش نہ ہوا۔۔ ان کی جانب سے نیب کو تحریری جواب میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کی گئی ہے۔۔ نیب اپنی کارروائی کے لیے اپیل کے فیصلے کا انتظار کرے