پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخابات میں اعتزاز احسن کو ووٹ دینے کیلئے ن لیگ کی مدد مانگ لی

Aug 20, 2018 | 00:23

پیپلزپارٹی نے اپنا صدر لانے کیلئے تیاریاں تیز کر دیں ،، پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے رابطہ کر لیا،، پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخابات میں اعتزاز احسن کو ووٹ دینے کیلئے ن لیگ کی مدد مانگ لی، پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ کی سربراہی میں وفد نے ایاز صادق سے اسلام آباد میں ملاقات کی،، ملاقات میں صدارتی ووٹ اعتزاز احسن کو دینے کی صورت میں سینٹ میں ن لیگ کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی،، اس پر ایاز صادق نے ن لیگی قیادت سے مشاورت کےلیے وقت مانگ لیا،،ذرائع کے مطابق عید سے قبل پیپلز پارٹی کےوفد کی شہباز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے،واضح رہے کہ صدارتی انتخابات 4 ستمبر کو ہونے جا رہے ہیں

مزیدخبریں