وزیراعلٰی اور گورنر ہاؤس کے خرچے کم کریں گے۔بلٹ پروف گاڑیاں نیلام کرکےسارا پیسہ خزانے میں جمع کرائیں گے۔نومنتخب وزیراعظم عمران خان

Aug 20, 2018 | 00:24

نومنتخب وزیراعظم عمران خان کا قوم سے پہلے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان بدترین معاشی دور سے گزر رہا ہے۔۔ ایک طرف قرضے ہیں اور دوسری طرف وزیراعظم ہاؤس کے پانچ سو چوبیس ملازم ہیں۔۔ وزیراعظم کیلئے اسی گاڑیاں ہیں جن میں تینتیس بلٹ پروف ہیں۔۔ ہیلی کاپٹراورجہاز ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ اپنے لیے صرف دوگاڑیاں اور دو ملازم رکھیں گے۔۔ باہر سے منگوائی گئی بلٹ پروف گاڑیاں نیلام کریں گے۔۔ اور سارا پیسہ خزانے میں جمع کرائیں گے۔

مزیدخبریں