اعلیٰ سطح کی ٹاسک فورس بنائیں گے جو پاکستان میں چوری کیا گیا پیسہ واپس لائے گی, وزیراعظم عمران خان

Aug 20, 2018 | 01:02

وزیراعظم عمران خان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ جب ملک کا سربراہ پیسے مانگتا ہے تو پورے ملک کی عزت چلی جاتی ہے۔ ہم نے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلانے۔۔۔ ہم نے عظیم قوم بننا ہے۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ سطح کی ٹاسک فورس بنائیں گے جو پاکستان میں چوری کیا گیا پیسہ واپس لائے گی۔ قوم تیار ہوجائے جب ہم کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالیں گے تو یہ بہت شور مچائیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے کہوں گا کہ اپنا پیسہ پاکستانی بینکوں میں رکھیں۔ ہمارے اوپر مشکل ہے، اوورسیز پاکستانی ہماری مدد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے پورا زور لگانا ہے۔ جو بھی کرپشن کی نشاندہی کرے گا اسے ریکوری کی رقم سے بیس سے پچیس فیصد حصہ دیا جائے گا۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ وزارت داخلہ اپنے پاس اسی لیے رکھی ہے تاکہ ایف آئی اے کے ذریعے منی لانڈرنگ پر نظر رکھی جاسکے۔۔ چیئرمین نیب سے ملاقات کرکے انہیں ہر قسم کی مدد کی پیشکش کروں گا۔

مزیدخبریں