ایسا نظام انصاف لائیں گے، جس سے عدالتوں میں مقدمات ایک سال سے زیادہ نہ چلیں,وزیراعظم عمران خان

Aug 20, 2018 | 01:27

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نظام انصاف میں بہتری کے لیے چیف جسٹس سے ملاقات کریں گے، اور ایسا نظام لائیں گے کہ عدالتوں میں مقدمات ایک سال سے زیادہ نہ چلیں، وزیراعظم نے کہا کہ وہ چیف جسٹس سے درخواست کریں گے کہ کئی بیواؤں کی زمینوں پر قبضے ہیں اور وہ برسوں سے عدالتوں میں رل رہی ہیں، کمزور طبقے کی مدد کے لیے جیلوں میں وکیلوں کو بھیجیں گے، تاکہ غریب اور بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جاسکے،
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پولیس پرلوگ اعتماد کرتے ہیں، ناصر درانی کو پنجاب پولیس کو ٹھیک کرنے کے لیے مشیر بنائیں گے، تاکہ پنجاب پولیس کی کارکردگی میں بہتری لائی جاسکے، انہوں نے کہا کہ ملک میں بچوں سے بہت زیادتی ہورہی ہے، اس پر سخت ایکشن لیا جائے گا، انسانی حقوق کی وزارت ہی اس لیے بنائی ہے تاکہ بچوں کا استحصال ختم کیا جاسکے، جس کے بدولت ان مسائل پر قابو پایا جائے گا،

مزیدخبریں