سرکاری سکولوں کی حالت بہتر نہیں ہوتی ہم اوپرنہیں جا سکتے، ہم نے سرکاری ہسپتالوں کو بھی ٹھیک کرنا ہے، وزیراعظم عمران خان

Aug 20, 2018 | 01:29

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ لوگ قربانی دے کر بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں پڑھارہے ہیں،، وہ ملک جس میں تعلیم عام نہ ہو وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا ،، ملک میں تعلیم اور صحت کا بہترین نظام ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے ،، ہم نے مدرسے میں تعلیمی اصلاحات کرنی ہیں ،، مدرسے کے بچوں کو بھی قومی دھارے میں شامل کرنا ہے،صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہسپتالوں کے لیے ٹاسک فورس بنائی جائے گی،، نئے ہسپتال کا نیا نظام بنانا آسان کام ہے لیکن پرانے اور بوسیدہ نظام کو ٹھیک کرنا بہت مشکل کام ہے،، لیکن یہ مشکل کام بھی کریں،، ہم نے سرکاری ہسپتالوں کو ٹھیک کرنا ہے،، سارے پاکستان میں ہیلتھ کارڈ لے کر آئیں گے ،، پانی کے مسئلے پر کسی نے سوچا ہی نہیں ،، شہروں میں پانی نہیں ہے،، پانی کے مسئلے کے حل کیلئے علیحدہ وزارت قائم کر رہے ہیں،، بیمار بچہ کبھی بھی صحت مند بچے کا مقابلہ نہیں کر سکتا ،،

مزیدخبریں