کراچی کے علاقے شاہ لطیف گوہی گوٹھ میں ایک گھرپرنامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے بال بم سے حملہ کیااور فرارہوگئے

Aug 20, 2018 | 06:45

 کراچی کے علاقے شاہ لطیف گوہی گوٹھ میں ایک گھرپرنامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے بال بم سے حملہ کیااور فرارہوگئے،، بال بم پھٹنے کے نتیجے میں گھرمیں موجود دوسگی بہنیں عمیرا اور مہجبیں زخمی ہوئیں جنہیں ہسپتال منتقل کیاگیا،پولیس کے مطابق واقع زاتی دشمنی کاشاخسانہ معلوم ہوتاہے جبکہ واقع کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے،ادھر گلستان جوہرمیں واقع رابعہ سٹی میں اپارٹمنٹ کی ایک فلیٹ میں شارت سرکٹ کے باعث آگ لگی جس کے نتیجے میں گھرمیں موجود رزاق اور اس کی بیٹی نازیہ سمیت تین افرادزخمی ہوئے جنہیں نجی ہسپتال منتقل کیاگیا،،دوسری جانب سے گرومندرکے قریب مبینہ مقابلے میں پولیس ملزم تیمور اور غلام اکبرکوزخمی حالت میں گرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں،،سمن آباد سے پولیس نے مفرورملزم احمد سمیت چارملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ اور مسروقہ ساماب برآمدکیا،،ساتھ ہی بوٹ بیسن اور جوہرآباد سے پولیس نے مختلف کارروائیوں میں تین ملزمان کوگرفتارکیا،، پولیس کے مطابق ملزمان میں شاہد،رضا اورسنی شامل ہیں،،،ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کرلیے گئے،،

مزیدخبریں