پاکستان نے افغان حکومت کی جانب سے عید الاضحٰی پر جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے

Aug 20, 2018 | 06:59

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے افغانستان میں عیدالاضحٰی پرجنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت کا جنگ بندی کا اعلان انتہائی مثبت فیصلہ ہے، پاکستان افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کیلئے ہر کاوش میں مکمل معاونت کرے گا، دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان یوم آزادی کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان دوہری اہمیت کا حامل ہے، تمام گروہ عیدالفطر کی طرح عیدالاضحٰی پر بھی فائربندی یقینی بنائیں اور عیدالاضحٰی پر قربانی کی روایات کے تحت فریقین فائر بندی کو توسیع دیں، فائر بندی سے افغان عوام ابراہیمی روایات پر عملدرآمد کر سکیں گے، امید ہے اقدامات سے دیرپا امن و استحکام کا ماحول پیدا ہو گا ،

مزیدخبریں