وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کچھ دیر بعد حلف اٹھائے گی

Aug 20, 2018 | 10:06

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ میں شامل وزراء آج حلف اٹھائیں گے۔ انتقال اقتدار کے بعد اگلا مرحلہ وزرا کے قلمدان کا ہے جس کے لیے عمران خان کی 20 رکنی کابینہ آج حلف اٹھا رہی ہے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہو گی جہاں صدر ممنون حسین وزرا سے حلف لیں گے۔ 

حلف برداری کے بعد وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بھی آج ہی طلب کیا گیا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی معاشی ، اقتصادی اور سماجی پالیسیوں سے متعلق وزراء کو آگاہ کریں گے۔وفاقی کابینہ میں شامل فروغ نسیم کو وزارت قانون و انصاف، اسد عمر کو وزارت خزانہ، پرویز خٹک کو وزارت دفاع، شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ، شیخ رشید احمد کو وزارت ریلوے ، فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات اور غلام سرور خان کو وزارت پیٹرولیم ڈویژن کا قلمدان دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں