کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس، 23 سالہ نوجوان جناح اسپتال میں زیرِ علاج

Aug 20, 2018 | 10:48

جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق نیو کراچی کے رہائشی 23 سالہ سلمان کو ہفتے کے روز اسپتال لایا گیا تھا، جس کے ٹیسٹ کے بعد اس کے جسم میں کانگو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔مویشی منڈی جانے سے قبل کیا احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں؟سیمی جمالی کے مطابق اس سے قبل جناح اسپتال میں اس سال کانگو سے متاثرہ 8 مریض لائے گئے تھے، جن میں سے دو انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ قربانی کے جانور خریدتے وقت اور قربانی کرتے ہوئے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

مزیدخبریں