تامل ناڈو کے کالجز میں موبائل فون پر پابندی

Aug 20, 2018 | 11:08

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے تمام کالجز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگادی گئی جبکہ طالب علموں نے اس اقدام کو رجعت پسندانہ قرار دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کالجیٹ ایجوکیشن کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ تامل ناڈو کے تمام کالجز میں موبائل فون پر پابندی عائد کردی گئی لہذا اب سٹوڈنٹس کو موبائل فون رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔چنئی میں ایک نجی کالج کی پرنسپل نے کہا کہ کیمرہ فون کا غلط استعمال کیا جاتا ہے، طلبہ خواتین فیکلٹی ممبرز کی ویڈیو بناکر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کردیتے ہیں۔پرنسپل نے کہا کہ ایسے تعلیمی ادارے جہاں لڑکے اور لڑکیاں ساتھ پڑھتے ہیں، طالبات اپنے ساتھی طلبا کے ساتھ ویڈیو بنوالیتی ہیں، جن کا بعد میں غلط استعمال کیا جاتا ہے۔طالب علموں نے اس اقدام کو رجعت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ڈیجیٹل بھارت ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن دیکھیں ہم کیا کررہے ہیں۔ایک طالبہ ک نے کہا کہ کلاسز کے دوران موبائل فون پر پابندی درست ہے لیکن مکمل پابندی سمجھ سے باہر ہے۔

مزیدخبریں