جامشورو: ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 15زخمی

Aug 20, 2018 | 11:52

جامشورو میں سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں4 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق جامشورو میں علی آباد کے قریب سپر ہائی وے پر کار، وین اور ٹریکٹر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 15سے زائد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا،ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔

مزیدخبریں