خیبر: بم ناکارہ بنانے والی گاڑی کے قریب دھماکا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Aug 20, 2018 | 12:36

خیبر پختونخوا کے ضلع اور سابقہ خیبر ایجنسی میں بم ڈسپوزل سکوارڈ کی گاڑی کے قریب دھماکا ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا تاہم خوس قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرکی تحصیل جمرود کے سپیرہ روڈ پر بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی کے قریب اس وقت دھماکا ہوا جب گاڑی پہلے سے موجود بم کی اطلاع پر کارروائی کے لیے جا رہی تھی۔ بی ڈی ایس سکوا ڈ سرکاری سکول میں موجود بم کو ناکارہ بنانے کے لئے جارہی تھی،بم اور بارودی مواد ناکارہ بنانے والی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

مزیدخبریں