کراچی سے لاہور والد کو ملنے کیلئے جانیوالے 3 بچے لاپتہ

Aug 20, 2018 | 12:47

کراچی سے لاہور والد سے ملنے کیلئے آنیوالے3 بچے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل لاہور کے رہائشی اکرم اور اسکی بیوی میں علیحدگی ہوگئی تھی جس پر والدہ بچوں کو لے کر اپنے والدین کے پاس کراچی منتقل ہوگئی تھی ،والد کو جب بچوں کی یاد ستائی تو وہ بچوں سے ملنے کراچی پہنچ گیا اور واپسی پر بچوں کو بھی ساتھ لاہور لے آیا تھا اور بچے نواں کوٹ میں والد کے ساتھ رہ رہے تھے۔اکرم کے مطابق بھلہ سٹاپ کے علاقے سے بچوں کو کسی نے اغوا کر لیا ، بچوں کے اغوا کی درخواست دینے کے باجود پولیس بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج نہیں کررہی۔ اغوا ہونے والے تین سگے بہن بھائی تھے جن میں چودہ سالہ مسکان ، تیرا سالہ ماہین اور سات سالہ دائم شامل ہے۔

مزیدخبریں