انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کی کمی

Aug 20, 2018 | 12:58

پاکستان کے معاشی اشاریوں میں جاری بہتری کے حالیہ سلسلے کے تحت انٹر بینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید 40 پیسے کی کمی ہوئی ۔فاریکس ڈیلرز کی مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 40 پیسے کمی کے ساتھ 123 روپے 23 پیسے پر پہنچ گئی۔غیر ملکی کرنسیوں کے کاروبار سے متعلق افراد کے مطابق اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 123 روپے کا ہوگیا ۔گذشتہ مہینے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی ہو ئی تھی اور ایک ڈالر تقریبا 129 روپے کا ہوگیا تھا۔ لیکن اس کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔ تا ہم گز شتہ دسمبر کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 21 فیصد سے ذیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔رواں برس جنوری میں ڈالر 110 روپے کا تھا لیکن اس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا اور جولائی 18 کو ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 75۔128 روپے تک پہنچ گیا۔

مزیدخبریں