سمندر پار پاکستانی ضمنی انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کرینگے: الیکشن کمیشن

Aug 20, 2018 | 13:08

 کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے بیرون ملک پاکستانی ضمنی انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے، ملک بھر میں ضمنی انتخابات 14 اکتوبر کو ہوں گے۔یاد رہے ملک بھر میں ضمنی الیکشن 14 اکتوبر کو منعقد ہوں گے جس میں امیدواروں کی جانب سے خالی کی گئی اضافی نشستوں پر پولنگ ہوگی۔ اس حوالے سے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 28 سے 30 اگست تک وصول کئے جائیں گے جس کے بعد ان کی جانچ پڑتال کا کام ہوگا جو 4 ستمبر تک مکمل کی جائے گی۔

مزیدخبریں