حیدر آباد: گرلز سکولوں میں طالبات کو یونیفارم کیساتھ اجرک اوڑ ھنا لازمی

Aug 20, 2018 | 13:20

ڈائریکٹرسکول حیدرآباد نے نویں اور دسویں جماعت کی طالبات کے لیے سکول یونیفارم کے ساتھ اجرک اوڑھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔حیدرآباد ڈائریکٹراسکول کے نوٹیفکیشن کے مطابق سکولوں کی ہیڈ مسٹریس کو ہدایت جاری کی گئیں کہ طالبات کو یونیفارم میں دوپٹے کی جگہ اجرک کا پابند کیا جائے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہدایات پر عمل درآمد کرانا اسکول ہیڈ مسٹریس کی ذمہ داری ہوگی، اسکولوں کی ماہانہ رپورٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کو جمع کرائی جائے، یہ حکم نامہ حیدرآباد ریجن کے تمام اسکولوں پر لاگو ہوگا۔

مزیدخبریں