وفاقی کابینہ نے نوازشریف، مریم کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اعلان کر دیا

Aug 20, 2018 | 15:33

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں نئی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی جس میں ملک کی معاشی صورت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی معیشت اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی زیرغور آئی اور اس دوران وزارت خزانہ اور پلاننگ کے حکام نے کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی جب کہ وزیراعظم نے معاشی، اقتصادی اور سماجی پالیسیوں سے متعلق وزراء کو آگاہ کیا۔

مزیدخبریں