ایسی کارکردگی دکھائیں گے کہ اگلے وزیراعظم بلاول ہونگے۔ مراد علی شاہ
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا، ہمارا فرض ہے ووٹ دینے والوں کی خدمت کریں، ایسی کارکردگی دکھائیں گے کہ اگلے وزیراعظم بلاول ہوں گے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2008 سے 2018 تک سندھ میں بہت بہتری آئی، سندھ کو جائز حق دینے پر عمران خان کے ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا عمران خان کا قوم سے خطاب مشرف جیسا تھا، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ میں وزیراعلیٰ ہائوس میں رہوں یا نہ رہوں۔