چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ ایک دو روز میں متوقع
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کے مستقبل بارے آئندہ ایک دو روز میں فیصلہ متوقع ہے، پی سی بی کے ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کو اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنر کے بیشتر منتخب ارکان کی مخالفت کا سامنا ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے
کہ نجم سیٹھی کے مخالف گورننگ بورڈ کے ارکان کی لابیاں متحرک ہیں اور پی سی بی کے چیئرمین کی تبدیلی کے لئے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ رابطے میں ہیں، توقع ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی آئندہ دو روز میں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود ہی کر لیں گے۔