کپتان کے نئے پاکستان کی 16 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
کپتان کے نئے پاکستان کی نئی کابینہ، سولہ رکنی وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ صدر مملکت نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی، اسدعمر، پرویز خٹک، فواد چودھری ،خسرو بختیار، شیریں مزاری، شفقت محمود، غلام سرور خان، عامر محمود کیانی اور نورالحق قادری شامل تھے،، کابینہ میں اتحادی جماعتوں کے ارکان نے بھی حلف اٹھایا،جن میں شیخ رشید ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، سینیٹر فروغ نسیم، خالد مقبول صدیقی، طارق بشیر چیمہ اور بلوچستان عوامی پارٹی کی زبیدہ جلال شامل تھے
وفاقی کابینہ میں شامل فواد چودھری وزیر اطلاعات و نشریات ہونگے، سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے وزیر دفاع کا حلف لیا، شفقت محمود کو وزیر تعلیم کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ اسد عمر وزیر خزانہ ہونگے،، شاہ محمود قریشی نے وزیر خارجہ اور شیخ رشید نے وزیر ریلوے کا حلف لیا۔ غلام سرور کو وزیر پٹرولیم، شیریں مزاری کو انسانی حقوق، نور االحق قادری وزیر مذہبی امور کا قلمندان دیا گیا ہے، عامر محمود نیشنل ہیلتھ سروس، فہمیدہ مرزا بین الصوبائی رابطہ کی وزیر ہونگی۔ ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ، خسرو بختیار واٹر ریسوسز، فروغ نسیم کو وزیر قانون اور چودھری طارق بشیر چیمہ نے ریاستی سرحدی امور کا حلف لیا