پاکستان ریلوے میں کوئی سیاسی مداخلت برادشت نہیں کروں گا۔ ریلوے میں ہر سطح پر بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائیگا, وزیرریلوے شیخ رشید احمد

Aug 20, 2018 | 20:57

شیخ رشید احمد نے وزیرریلوے کا قلمدان سنبھال لیا ۔انہیں وزارت ریلوے میں پاکستان ریلوے کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کو جدت پسندی سے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ مال بردار ٹرینوں کی تعداد دُگنا کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔ وزیر ریلوے نے واضح کیا کہ کیرج فیکٹری اسلام آباد کو بہتر بنایا جائے گا ۔ مالی خسارے کی پشت پر موجود تمام وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جا ئے گا ۔ وزیرریلوے نے رسا لپورلوکو موٹو فیکٹری ،خراب لوکو موٹویز اور کوئٹہ تفتان سیکشن کے بارے میں ریلوے حکام سے وضاحت مانگی لی۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کو سرمایہ کاری کے لیے راہیں ہموار کرنے بھی ضرورت ہے۔ ریلوے میں ہر سطح پر بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائیگا۔ وزیر ریلوے نے سکھر ڈویژن کو اولین ترجیح قرار دیا۔

مزیدخبریں