وزیراعظم عمران خان وزیراعظم ہاؤس کے بنگلہ نمبر ایک میں شفٹ ہوگئے
ذرائع کے مطابق نو منتخب وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز عشائیے کے بعد سیدھا وزیراعظم کالونی گئے۔عمران خان وزیر اعظم ہاؤس کے بنگلہ نمبر ایک میں شفٹ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم کا ضروری سامان بنی گالا سے وزیراعظم ہاوس کالونی میں شفٹ کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی ا ن کے ہمراہ بنگلہ نمبر ایک میں شفٹ ہوگئیں ہیں۔اس سے قبل بنگلہ نمبر ایک وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری کی رہائشگاہ تھا۔